عشرہ محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ :(رانا سلیم اختر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عشرہ محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی اور اسٹریٹس لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے گئے گئے اور مجالس اور جلوسوں کے شرکاءکیلئے ٹھنڈا مشروبات اور کھانے کی سبیل بھی لگائی گئیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز اور ضلع کونسل کے حکام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پولیس اور چناب رینجرز کے علاو¿ہ تنظیم شہری دفاع، ریسکیو وارڈنز ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 بخوبی احسن اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیا

ذوالقرنین نے کہا ضلعی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کہ جبکہ ٹریفک پولیس نے جلوسوں کے روٹس پر متبادل ٹریفک پلان پر عملدر آمد کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی نگرانی کیلئے وفاقی و صوبائی وزراءاور اعلی حکام نے بھی سیکیورٹی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کیا،روٹس کی کلیئرنس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ کے شعبہ نے ، عملہ تہہ بازاری، گیپکو، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل کے مقامی حکام نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور اس سلسلہ میں شہریوں اور بالخصوص تاجر کمیونٹی نے بھی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ہدایات پر من و عن عمل کیا۔