لاہور (مشرق نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس کا پہلا گروپ جمعہ کو فرانس روانہ ہو گا۔ میڈیا رپورٹ مطابق تین شوٹرز اور دو آفیشلز پر مشتمل پاکستان کے ایتھلیٹس کا پہلا گروپ جمعہ کو پیرس روانہ ہوگا۔ پاکستان کی شوٹنگ ٹیم میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفی بشیر اور گلفام جوزف شامل ہیں جبکہ تیراکی میں جہاں آرا اور جیولین میں حصہ لینے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کریں گے۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک قومی ایتھلیٹس نے تمام تینوں اولمپک گولڈ میڈل ہاکی کے ایونٹ میں جیتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ہاکی کی ٹیم اپنی ابتر کارکردگی کی وجہ سے ایونٹ کیلئے کوالیفائی ہی نہیں کر سکی۔ اسکے علاوہ پاکستان کے ایتھلیٹس اولمپکس میں تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ پاکسان نے آخری اولمپک میڈل 1992 میں جیتا تھا جب قومی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا


















