وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے سپریم کورٹ میں کیس فائل کرے گی، تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے گی، فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جبکہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔