سانحہ 9 مئی، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 9 ملزموں پر فردجرم عائد

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میںشاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی،کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ رہنما پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ سمیت 9ملزموں پر فردجرم عائد کردی،انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 9 ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اورسماعت 18 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دےدیا۔