اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو اغواءکیے جانے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے عدالتی فیصلے کے بعد حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اپنے بیان میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہااختیار رکھنے والا طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا ہے ،لوگوں کی وفاداری بدلنے کیلئے زور ڈالا جا رہا ہے،فیصلوں کےخلاف بغاوت ہورہی ہے، آئین وقانون کے مطابق نہ چلے تو ملک قائم نہیں رہے گا، آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں، ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں، پاکستانی ہیں، آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسد قیصر نے کہابحیثیت پی ٹی آئی کارکن بتانا چاہتا ہوں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،موقف سے پیچھے نہیں ہٹےں گے، ایم این ایز کو عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے،سپریم کورٹ ،اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے، ملک میں دھاندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا،چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کہوں گا چیف الیکشن کمشنر کےخلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔
ایم این اے امیر سلطان اغوا،حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے،پی ٹی آئی
















