یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جہاں انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات ہورہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا سفر شروع ہوچکا ہے۔