سرگودہا:(سحر محمود اعوان) صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری ، بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضا کا قیام ملک کی فکری، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔
صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا آمد پر عاشورہ محرم کے لئے امن وامان کے انتظامی و سیکورٹی اقدامات کا جائزہ اور مرکزی جلوس روٹس کا معائنہ کیا اورقیام امن کو ضرورت پر زور دیتے ہوئے انتظامی افسران سے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی اشتعال انگیزی ، تشدد آمیزی اور فرقہ وارانہ منافرت کو موثر انداز میں گرفت میں لانا ہوگا۔ پنجاب حکومت امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے اپنی زمہ داریاں نبھانے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار رکھے ہوئے ہے۔
کمشنر اجمل بھٹی نے کہا کہ ڈویژن سطح پر بین المسالک رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور موجودہ مستحکم پر امن ماحول کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیے محرم الحرام کے حوالے سے امن وفود، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کے دورے اور مقامی انتظامیہ ، علماءاور مذہبی شخصیات کے ساتھ اجلاس کیے جاچکے ہیں۔
مذہبی رواداری اوربھائی چارے کی فضا ناگزیر ہے، ملک صہیب احمد بھرتھ
















