چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں،متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر 100فیصد عملدرآمد اور سکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،ملک بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیرداخلہ نے کہا چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سکیورٹی ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ،فیلڈ میں کام کرنےوالے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں،کور کمیٹی سفارشات کا جائزہ لے گی اگر کہیں بھی بہتری کی گنجائش ہوئی توسفارشات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔