غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا۔

سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن معطل کردیا ، امید ہے پاکستان غیر ملکیوں کو نکالنے کی حکمت عملی پر مزید عمل نہیں کرے گا ، افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کےلئے پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔