عمران ،بشریٰ کو عدت کیس میں سزا سنانے والے جج کی ترقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5سینئر سول ججزکی ترقی،عمران ،بشریٰ کو عدت کیس میں سزا سنانے والے جج بھی شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں ججزکوسینئرسول جج سے ترقی دیکر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ۔

ترقی پانے والوں میں سینئرسول جج عامرعزیز،نصرمن اللہ شبیر،قدرت اور مجاہد رحیم شامل ہیں،جج قدرت نے عمران ،بشریٰ کوعدت کیس میں سزا سنائی تھی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔