فیصلہ دے بھی دوں تو کیا فرق پڑنا ؟، آپ سوچ نہیں سکتے کتنے بے بس ہیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے ہیںجبری گمشدگی کا مطلب ہی یہی ہے فورسز نے بندے کو اٹھایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں20 سال سے لاپتہ شہری عتیق الرحمن کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود اٹارنی جنرل پیش نہ ہو سکے تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کے رجسٹرار پیش ہوئے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے وزیراعظم کوطلب کیا احساس سے عاری چہرے کےساتھ آگئے،وفاقی وزرا کی طلبی پربھی کچھ نہ ہوا،وزرا ہنستے ہوئے آتے ہنستے ہوئے واپس چلے جاتے ہیں، آپ کواندازہ نہیں صورتحال کا کتنا احساس ہے، جسٹس کیانی نے مائنڈ ظاہرکیا توبدنام کرنے کی مہم شروع ہوگئی اگرفیصلہ بھی دے دیتا ہوں توکیا فرق پڑنا ہے؟ آپ سوچ نہیں سکتے کتنے بے بس ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔