سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید لیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید لیے،مسابقتی کمیشن نے شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دےدی۔

ترجمان شیل کے مطابق شیئرز سعودی گروپ اسیاد نے یو اے ای کی کمپنی کے تعاون سے خریدے ،فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں،لبریکنٹ بزنس کے شیئرز کی فروخت ہو رہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔