لاہور:(خبر نگار)ود ہولڈنگ ٹیکس نامنظور،فلور ملز نے ملک گیر ہڑتال اورآٹے کی سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا، ملک بھر کی فلور ملز نے پریس کانفرنس میں مشترکہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین عاصم رضا نے کہا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کریں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں،مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے اپنے طور پر بدھ تک کا وقت دیا ، جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے۔
عاصم رضا نے کہانئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا 150روپے مہنگا ہوگا، فلورملز کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گندم کی پسائی بند کردیں گے،سینٹرل چیئرمین نے کہا فلور ملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس دے رہی ہیں، ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کیلئے آٹا مہنگا ہوگا، حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو 10 جولائی سے ملک بھر کی ملز بند ہو جائیں گی،آٹا عوام کی بنیادی خوراک ہے، ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔
ود ہولڈنگ ٹیکس نامنظور،فلور ملز کاملک گیر ہڑتال،آٹے کی سپلائی بند کرنے کاااعلان


















