جو کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا اتریگا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا: چیئرمین پی سی بی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تصدیق کردی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائیگا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا، فٹنس پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسی طرح جو کرکٹرز ڈومیسٹک میں پرفارم کریں گے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سلیکٹ کیا جائیگا جبکہ ڈومیسٹک نہ کھیلنے والوں کو ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لیا جائیگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹس میں جائزہ لے رہے ہیں، بعدازاں نئے فارمولے کے تحت ہی اب فیصلے ہوں گے۔