امریکی قرارداد کا نوٹس ، قومی اسمبلی میں جوابی قرارداد لائیں گے: پاکستان

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کسی کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، امریکی قرارداد کانوٹس لے لیا،جواب ضرور دینگے، مخالفت میں قومی اسمبلی کے اندر متفقہ قرارداد لائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاامریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد ضرور لائیں گے، نوٹس لے لیا ،قرارداد کا مسودہ تیار ہے ،سب کےساتھ شیئر کرینگے،امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ،دفتر خارجہ نے فوری ردعمل دیا، امریکی کانگریس کی قرارداد بلا جواز ہے،وزیراعظم کے بیانات دیکھیں تو واضح فارن پالیسی ہے،فارن پالیسی پر خصوصی سیشن رکھ لیں، حکومت اپنی پالیسی بیان کرے گی۔

اسحاق ڈار نے کہاپاکستان دنیا میں دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اوراپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے،،قومی اسمبلی بجٹ پاس کر رہی ہے،جلد امریکی قرارداد کی مخالفت میں متفقہ قرارداد لائیں گے ،کسی کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حقوق ملیں ،دونوں ایوانوں میں نمائندگی ملنی چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کوئی میانوالی،پشاور میں جاکر ووٹ کرے،سب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں، بتانا چاہتے ہیں شہباز حکومت کیا خارجہ پالیسی ہے،اپنی حکومت کی پالیسی من و عن پیش کروں گا۔

نائب وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلئے آئینی ترمیم پراپوزیشن کو اشتراک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا اوورسیز کو کو ووٹ کا حق ڈالنے کیلئے حاضر ہوں،پاکستان فلسطین میں مظالم کی مخالفت کرتا ہے، 3فورمز پر فلسطین کیلئے واضح موقف اپنایا ،او آئی سی میں اسرائیل کی بھرپور مذمت کی گئی، واضح کہا فلسطین میں خوراک کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،ترکیہ کی جانب سے ڈی 8ممالک کی سرپرستی کی کی گئی، وہاں بھی پاکستان کا موقف رکھا،عمان میں فلسطین کیلئے65ممالک کے سربراہ مملکت کا اجلاس ہوا،پاکستان اردن کے ذریعے فلسطینیوں کیلئے امداد بھیج رہا ہے،کشمیر پر پہلی بار او آئی سی میں بھرپور نمائندگی کی گئی،اسلاموفوبیا کےخلاف او آئی سی میں بھرپور معاملہ اٹھایا، مسئلے پر الگ نمائندہ تعینات کیا گیا،کسی دوسرے ملک نے اسرائیل کا نام لےکر جرات سے مذمت نہیں کی ہوگی، کشمیر، غزہ و دیگر ایشوز پر عالمی فورمز پر بھرپور نمائندگی کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکسی بھی فورم پر تنہائی کا شکار نہیں ، پاکستان110ووٹوں سے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بنا،ملک میں پہلی بار تیسرا مشترکہ مشاورتی اجلاس بلایا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی،سب جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، کسی کی بات نہیں کاٹی،وزیراعظم کے دورے کے دوران 27ملین ڈالرکی کوئی کمپلسیشن نہیں لی گئی،سب نے ملکر پاکستان کو آگے لےکر جانا ہے،بشام میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے 5چینیوں کو معاوضہ دینے کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کا دعویٰ درست نہیں،چینیوں کے لواحقین کو 27 ملین نہیں ،اڑھائی ملین ڈالر ادا کیے گئے۔

وزیر خارجہ نے کہاپی ڈی ایم حکومت میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان کے کئی دورے کئے،افغانستان بھی ترجیحاتی ایجنڈے میں شامل ہے،جلد دوحہ میں افغانستان پرمیٹنگ ہونے جا رہی ہے،چاہتے ہیں افغانستان مضبوط و مستحکم ہو،افغانستان سے مذہبی سیاسی کلچر اور روایات سمیت جو تعلقات ہیں وہ کسی اور ملک سے نہیں،دوحہ میں چند ہفتوں بعد افغانستان پر اجلاس ہونے جا رہا ہے ،بھرپور شرکت کریں گے،وزیراعظم نے منظوری دےدی ،اجلاس میں افغانستان اب بھی حکومتی ایجنڈے میں سر فہرست ہے،افغانستان پرلگی عالمی پابندیاں کئی معاملات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہاپاکستان میں صلاحیت ہے معاشی طور پر بہتری آئے گی،ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے گئے،سی پیک پر کام روکا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے پردوبارہ کا م شروع کیا ،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیاں بڑا مسئلہ ہے، آئی پی گیس لائن منصوبے پر کمیٹی آف ہاﺅس میں بریفنگ لی جائے ،سوشل میڈیا پر کرغستان واقعہ پرجھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ،پہلی مرتبہ میں نے روایتی سفارتکاری کی بجائے معاشی سفارتکاری کاآغاز کیا ،غلط خبریں نہ پھیلائیں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،نائب وزیراعظم نے کہاخارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے، بجٹ اجلاس کے بعد خارجہ پالیسی پر بحث کےلئے اجلاس بلا لیا جائے۔