مافیا بے لگام،ایل پی جی مزید50روپے کلو مہنگی

لاہور:(کامرس رپورٹر)مافیا بے لگام،ایل پی جی مزید50روپے کلو مہنگی کردی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے ،ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں، لوگوں نے چھپ کر گھروں میں فلنگ کا کام شروع کر دیا ،کسی بھی حادثے کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔