اسلام آبا:د (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے آئیے صحت مند و منشیات سے پاک پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کریں،بچوں کو منشیات سے پاک معاشرے کا حق دیں گے۔
انسداد منشیات و سمگلنگ کےخلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہاپاکستان کو منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،مستقل خطرات سے مشترکہ و جامع اقدامات کر کے نمٹنا ہو گا،حکومت چیلنج کی شدت تسلیم کرتے ہوئے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال و سمگلنگ کےخلاف جامع اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہامعاشرے پر منشیات کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے پیش نظر جنگ کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہے، منشیات کے استعمال و سمگلنگ کےخلاف جنگ تب نتیجہ خیز ہوگی جب بحیثیت قوم سب شانہ بشانہ شامل ہوں،منشیات کے استعمال کی لہر کو روکنے کےلئے آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت و قانون کے نفاذ کو ترجیح دینا ہے۔
آئیے صحت مند و منشیات سے پاک پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کریں،محسن نقوی

















