لاہور (علی جنید) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اپنے سرکاری نام کے برعکس ”کارناموں‘ کے حوالے سے معروف ہو چکا ہے ، ملتان محکمہ ایکسائز کے واحد پرمٹ روم سال 2010 سے شراب ٹھیکے پر فروخت ہو رہی ہے اور ہر سال متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر و ڈائریکٹر کن شرائط پر ہر سال جولائی میں لائسنس ریونیو کر دیتا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری کے ذریعے تحقیقات کروانی ضروری ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب میں جہاں سرکاری سطح پر شراب کی فروخت پر حکومت پنجاب کے ریونیو کیلئے اہم کردار ادا کرنا اس کی ذمہ داری میں شامل ہے تو اس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ملتان میں ایک فائیو سٹار ہوٹل نے پرمٹ روم گزشتہ 14 سال سے ٹھیکے پردے رکھا ہے اور ملی بھگت سے اسرار نیازی نامی شخص کو اس ٹھیکہ کا سرغنہ قرار دیا گیا ہے اور اسکے بعد شفیق اور بعدازاں سیمی دادا نامی اشخاص اسرار نیازی کے ایماءپر شراب کی بلیک میں فروخت میں مصروف عمل ہیں ۔ ہوٹل میں شراب کی فروخت کا عمل شب و روز جاری رہتی ہے ، اس پر چیک اینڈ بیلنس کرنے والے ڈائریکٹر ملتان عبداللہ اور ای ٹی او شیخ عارف کیوں خاموش رہتے ہیں ؟ کیا پنجاب کو شراب میں ڈبونے کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز پنجاب کے اعلی افسران نے اٹھا رکھی ہے ؟ حساس حلقوں نے ان حالات پر تشویش ظاہر کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس معاملے کی تحقیقات بارے اپیل کی ہے۔
ایکسائز ملتان میں ٹھیکے پر شراب کی فروخت، لائسنس کی مسلسل تجدید کی تحقیقات ناگزیر
















