کالاشاہ کاکو:(عبدالکریم)پانچ روز سے بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، پانی کی بوند بوند کو ترس چکے ہیں، شدید گرمی نے جینا محا ل کردیا ۔
کالاشاہ کاکو کی آبادی راو ی ریان کے علاقہ شریف پورہ میں گذشتہ پانچ روز سے بجلی بند ہے جس پر سینکڑوں افراد نے لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لیسکوملازمین کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ روز قبل آندھی کے سبب کھمبے گرنے سے بجلی معطل ہوئی گذشتہ روز شریف پورہ کے علاوہ باقی علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاحال ہماری بجلی بحال نہیں ہوئی۔ پانچ روز سے بجلی نہ ہونے سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پینے کیلئے پانی دور دراز سے لانے پر مجبور ہیں۔ مساجد میں وضو کیلئے پانی نہیں ہے۔ انسانوں کیساتھ ساتھ مویشی بھی پانی سے محروم ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی نہ ہونے سے بچوں اور خواتین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ متعدد بار شکایات کے باوجود انکی سنوائی نہیں ہورہی۔مظاہرین کا کہناتھا کہ اگر فوری طوربجلی بحال نہ کی گئی تو لیسکو دفاتر میں دھرنا دینگے۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر بجلی بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے
کالا شاہ کاکو میں5روز سے بجلی بند، شہری بلبلا اٹھے
















