نارووال:(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااجلاس۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے کی جانےوالی کاروائیوں سے آٓگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزنےڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ضلع بھرمیں یکم جون سے21جون کے دوران گراں فروشی کے خاتمہ اوراشیائے خوردونوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کی چیکنگ کے سلسلہ میں 29ہزار239 انسپیکشنزکیں گئی،جن میں 1ہزار441 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طورپر36لاکھ91ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔خلاف ورزی پر3مقدمات درج کیے گئے جبکہ 18 افرادگرفتارکوپابندسلاسل کیاگیا اور16دوکانیں سیل کی گئی۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیادپردکانوں سمیت کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
نارووال میں 18گرانفروش گرفتار، لاکھوں کے جرمانے
















