شہدا سپرد خاک،ہارون کی آخری رسومات میں وزیراعظم،آرمی چیف کی بھی شرکت

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) وطن پر قربان ہونیوالے شہدا پورے فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک،سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں،وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات ،قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہبازشریف نے مسیحی برادری کی ملکی ترقی میں خدمات ،قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کےلئے کوشاں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا شہداکا اتحاد و بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے خدمات و قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ولیم نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کےساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا،حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک تفیر، سپاہی انوش روفن اور سپاہی اعظم خان کی تدفین آبائی علاقوں میں کی گئی ۔