محکمہ اوقاف منیجر سرکل 1پیر مکی، یونٹس کی کرایہ داری تبدیل کرنے کی مد میں مالی بے ضابطگیاں

لاہور:(قمر عباس نقوی )محکمہ اوقاف منیجر سرکل 1پیر مکی کی سرپرستی میں وقف پراپرٹیز کی لوٹ سیل یونٹ کا منظوری کے بغیر کرایہ دار تبدیل کرنے کی مد میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،کیش بکسز اور کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی ، سرکل انتظامیہ نے قبضہ مافیا کو مبینہ قانونی سہولت فراہم کرنے میں معاونت کی خاطر فیس وصولی کے بعد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی۔

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کیلئے موجود وسائل سے آمدنی کے حصول کیلئے بنائے جانےوالی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی خاطر منیجر پیر مکی گلزار احمد کی حکمت عملی وقف پراپرٹیز پر قائم قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر قبضہ کو مزید برقرار رکھنے کی خاطر مبینہ طور پر قانونی معاونت فراہم کرنے کی مد میںذاتی فیس کی وصولی کے بعد مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکل کے مختلف کمرشل علاقہ جات میں وقف پراپرٹیز کو فروخت کرنے اور یونٹس کی کرایہ داری بغیر چیف ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کے تبدیلی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو مالی نقصان پہنچایا گیا ، یونٹس کے کرایہ داری کی تبدیلی کی مد میں محکمہ کی جانب سے ایس او پیز طے کئے گئے ہیں جس کے مطابق ٹرانسفر کی مد میں فیس مقرر کر رکھی ہے اور کرایہ میں اضافہ کی شرائط بھی طے کی گئی ہیں ان تمام فیسوں سے اوقاف کو فوری اور ماہانہ کی بنیاد پر مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے، ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اسی طرح کیش بکسز کی آمدنی میں اضافہ کی خاطر منیجر پیر مکی کی طرف سے منصوبہ بندی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے کیش بکسز کی آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے، ذرائع کے مطابق سرکل پیر مکی منیجر سمیت فیلڈ سٹاف و دیگر ملازمین کی جانب سے محکمہ کی آمدن کے وسائل کو ذاتی مالی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے، مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی روزنامہ مشرق جلد کرے گا ،منیجر پیر مکی سرکل1 گلزار احمد سے موقف لینے کی خاطر متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی ۔