آرمی چیف کاچین کےساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر سے چینی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،جنرل سید عاصم منیر نے چین کےساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے سی پیک کے کامیاب نفاذ کیلئے تعاون کا وعدہ کیا۔

چینی وزیر لیو جیان چاو¿ نے کہاچین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لیو جیان چاو¿ نے سی پیک پر ہونےوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور بروقت تکمیل کےلئے چین کے عزم کو دہرایا،وزیر نے علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کےلئے پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔