آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دیدی

نارتھ ساؤنڈ: ( ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دیدی۔


بنگلا دیش کے 141 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے بارش کے باعث میچ روک دیا گیا بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔