راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے فرسودہ نظام انصاف تبدیل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، عدلیہ انصاف تول کر کرے۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہافرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کےلئے بار کونسل سے بھی تجاویز لیں گے، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کےلئے کردار ادا کریں گے، فرسودہ نظام انصاف میں بہت سی اصلاحات ہونی ہیں اور سب کی ذمہ داری ہے فرسودہ نظام انصاف کو تبدیل کریں۔
وزیر قانون نے کہااٹک کچہری میں وکلا کا قتل ٹیسٹ کیس اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، کسی کےساتھ ناانصافی نہیں کریں گے،عدلیہ سے گزارش کروں گا انصاف تول کر کریں، عدلیہ وکلا کو گلے سے لگا کر رکھے، وکلا دہشتگرد اورفساد پیدا کرنے والے نہیں ،اگلے چند ماہ میں آپ کو قانون میں تبدیلیاں نظر آئیں گی ،وزیراعظم اور نوازشریف کی خاص ہدایت ہے بار کونسل ،بار ایسوسی ایشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ،تجاویز کو باریک نظر سے دیکھیں گے۔
فرسودہ نظام انصاف تبدیل کرنا سب کی ذمہ داری، عدلیہ انصاف تول کر کرے،اعظم نذیر تارڑ

















