ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنیوالی ہیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔ اسکے بعد اچانک شعیب ملک کے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا۔