قربانی کے روز اللہ کو جانور کے خون سے زیادہ کوئی عمل پسند نہیں: علامہ راغب نعیمی

لاہور (اپنے نمائندے سے) رواں سال بھی جامعہ نعیمیہ میں 350جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی۔اجتماعی قربانی کاسلسلہ عیدالاضحی کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہا۔ اجتماعی قربانی میںصفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ جامعہ نعیمیہ میں قربانی کے پہلے روز 180، دوسرے روز85 تیسرے روز 10 جانور قربان کئے گئے۔ اجتماعی قربانی میں مجموعی طور پر 2400 سے زائد خاندانوں نے حصہ لیا۔جامعہ نعیمیہ کے ذیلی ادارہ جامعہ سراجیہ میں 50جانوراورجامع ام اشرف جمال میں20جانور قربان کئے گئے۔اس موقع ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ”اجتماعی قربانی“شہریوں کیلئے بہترین سہولت ہے جس میں متوسطہ طبقہ کاشہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی آسانی سے کر سکتا ہے۔قربانی کا جذبہ ایمان کو مضبوط کرتا ہے، عید الاضحی ہمیں محبت، ا±خوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ سنت ابراہیمی رہتی د±نیا تک جاری و ساری رہے گی۔قربانی کے روز اللہ تعالیٰ کو قربانی کے جانور کے خون سے زیادہ کوئی عمل پسند نہیں، قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے قبولیت کیلئے اللہ پاک کے پاس پہنچ جاتا ہے۔