لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے اراکین نے ملاقات کی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،احسن بھون بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ نے وکلا کی فلاح وبہبود کےلئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے ،خاتون وکلا کےلئے بار کونسل میں مخصوص ہال و ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا،ملاقات کے دوران اٹک میں 2 وکلا کے قتل کی اطلاع پر مریم نواز نے گہرے رنج ،دکھ کا اظہار کیا،بارکونسل کے عہدیداروں سے تعزیت بھی کی،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
مریم نوازنے بار کونسل ایکٹ اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزم کےخلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاوکلا برادری کا تحفظ یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ نے پنجاب بار کونسل 5، بہاولپور اور ملتان ہائیکورٹ بار کےلئے ایک ایک کروڑ گرانٹ کے چیک دئیے،وکلا برادری کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا، مریم نوازنے کہاقانون کی بالادستی کےلئے وکلا برادری کی جدو جہد قابل تحسین ہے،قانون کی حکمرانی اور انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنانے کےلئے بھرپور معاونت کریں گے،عدالتی نظام کی کارکردگی بڑھانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے حکومت انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے چھٹی والے دن بھی اجلاس بلالیا،انتظامیہ کوہدایت کی وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچنا چاہیے
۔
پٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کااظہار کیا اوروزارت ٹرانسپورٹ، پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کےلئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی،مریم نواز نے حکام کو خبردار کیا روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،عید الاضحی پر آلائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاﺅ کےلئے شیڈز فومی فراہم کیے جائیں،پہلی بار32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















