سانگھڑ میں ظالم وڈیرے کا اونٹ پر بہیمانہ تشدد،ٹانگ کاٹ دی،5افراد گرفتار

سانگھڑ:(مشرق نیوز)ظالم وڈیرے کا اونٹ پر بہیمانہ تشدد،ٹانگ کاٹ دی،مقدمہ درج،5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے ٹانگ کاٹ دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،اونٹ کو بلبلاتے ، روتے دیکھا جاسکتا ہے، اونٹ کے مالک نے کٹی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لے لیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا5ملزموں کو گرفتار کرلیا،ظلم انسانی طور پر ناقابل قبول ہے،ملزموں ،مالک میں معاملات طے پاگئے لیکن پھر بھی حکومتی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو 2اونٹ دینے کا اعلان کردیا،گورنر سندھ نے کہا پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے،اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کےلئے ہے۔