حافظ آباد: (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے مویشی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مویشی منڈی میں عید قرباں کے سلسلہ میں لائے جانے والے جانوروں اور انکی خریدو فروخت کرنے والوں کے لیے دستیاب سہولیات، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، واش روم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک، صحت، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں جانوروں کی کانگو وائرس سے بچاو کے لیے کیے جانے والے سپرے، ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں پینے کے پانی، لائٹنگ،گرمی سے بچاو کے لیے ٹینٹنگ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹا ک کے ڈاکٹر ز اور دیگرسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں جو بھی جانور آئے اسے کانگو وائر س سے بچاو کے لیے سپرے ضرور کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مویشی منڈی میں سکیورٹی اور پارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جنرل بس اسٹینڈ کاد ورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کے ویٹنگ ایریا، پینے کے ٹھنڈے پانی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مقرر کیے جانے والے کرایوں کو بھی چیک کیااور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ عید سے قبل اورعید کے ایام میں تمام ویگن و بس اڈوں کے دورے کیے جائیں اور وہاں مقرر کر دہ کرایوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹر ز کو بھی ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصولی اور ا±وورلوڈنگ کی بھی کسی صور ت اجازت نہیں اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جائیگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حمد اللہ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،سی او ایم سی انصر ساہی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔
زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کی کسی صور ت اجازت نہیں،سند س ارشاد
















