ڈپٹی کمشنر قصور کا رات گئے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ


قصور:( بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا رات گئے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا کا اچانک دورہ‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی ، میڈیسن کی دستیابی اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بروقت فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔مریضوں کا عمدہ ترین علاج، ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہسپتال انتظامیہ کی پیشہ ورانہ زمہ داری ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی حاضری ، لائٹنگ ، سیکورٹی ، پانی کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا ۔