گالم گلوچ کا کلچر ختم ہونا ناممکن لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے گالم گلوچ کا کلچر ختم ہونا ناممکن لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے۔

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاعدالتی رپورٹنگ بہت مشکل کام ہے، بعض اوقات عدالتی رپورٹنگ میں ایسا ایسا ماضی کا پس منظر بیان کیا جاتا ہے جو بھول چکے ہیں،میں بھی بہت سال پہلے لکھا کرتا تھا، والدہ سعیدہ قاضی عیسیٰ بھی آرٹیکل لکھتی رہیں،تب بہت تحقیق کے بعد لکھا جاتا تھا، آج کل کا زمانہ بہت آسان ہو گیا فون اٹھاو¿ اور جو کہنا ہے کہہ دو،اچھا لکھنے کیلئے پڑھنا بھی ضروری ہے، گالم گلوچ کا کلچر ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے، میں نے سب سے پہلے میڈیا قوانین مرتب کر کے کتاب کی شکل میں شائع کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ ہو چکا ،رائے دی جا سکتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے بھٹو کیس کے فیصلے میں 627 پیرا گراف ،سپریم کورٹ نے 963 پیرا گراف لکھے، فوجداری مقدمات میں اتنا طویل فیصلہ شاید اور کوئی موجود نہ ہو۔

دوران تقریب بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کیاعدالتی عملے سے چیک کرایا سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہامذاکرات کی بات کے مثبت نتائج نکلے اگر ملک کا کچھ بھلا ہو جائے تو غلط کیا ہے؟،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک ہوئی بھی ہے تو برائی کیا ہے؟ کھلی سماعت میں ہونےوالی گفتگو تھی۔