عید سے قبل مہنگائی کی پھر پرواز،19اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عید قرباں سے قبل مہنگائی پھر آﺅٹ آف کنٹرول،شرح میں 1.30 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح23فیصدسے تجاوز کر گئی ، ایک ہفتے میں19اشیائے ضروریہ مہنگی،8 سستی،24کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونے والی اشیا میںٹماٹر،چکن،دال چنا،انڈے،بیف ،مٹن ودیگر شامل ہیں۔