حکومت میں بیٹھے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں:لاہور ہائیکورٹ


لاہور:( کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںحکومت میں بیٹھے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں،ججوں پر دبا ﺅڈالنے کی کوشش افسوسناک ،پسند نہ آنے والوں کیخلاف تقاریر کانیا ٹرینڈ شروع، ملک کو مذاق بنا دیا گیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزموں کی 9مئی کے کیسز راولپنڈی کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کےلئے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کیا ججز آسمان پر بیٹھ کر سماعت کریں،کہاں لکھا ہے جج کے خلاف ریفرنس آئے گا تو کام بند کر دے گا؟،حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں، حکومت کو لاہور ہائیکورٹ نہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر اعتبار ہے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہاکسی جج کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا پراسیکیوٹر صاحب حکومت کا ذاتی مسئلہ ہی ہے،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی 2، 2لاکھ روپے جرمانے کےساتھ عمران خان ،شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج کرتے ریمارکس دئیے بتائیں کیا جج کی مخالف پارٹی سے رشتے داری ہے یا پیسے پکڑے ہیں، ججوں پر دبا ﺅڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے۔