اسلام آباد:(بیورورپورٹ)3حلقوں کےلئے نئے ٹریبونل کی تشکیل کےخلاف کیس میں بڑی پیشرفت ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روکدیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر لیگی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 24 جون کوپیش ہونے کا حکم دےدیا،عدالت نے ریمارکس دئیے ٹربیونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی۔
جسٹس طارق محمودکیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر لیگی رہنما طلب

















