اسلام آباد (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ زرتاج گل کی پارلیمانی تقرری کی منظوری دیدی۔
اس سے قبل پنجاب سے صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام پارلیمانی لیڈر کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی نامزدگی سے آگاہ کریں گے۔ بیرسٹر گوہر خان نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیصلے کی ابھی اطلاع دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے زین قریشی اور احمد چٹھہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد
















