آئی ایم ایف شرائط،ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا استثنیٰ ختم، 2ہزار ارب اضافی وصولی کی تیاری

اسلام آباد،واشنگٹن (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہوگی کیونکہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے اور انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ کی جائے اور تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے زرعی اشیائ، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق خوراک، ادویات، سٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ ٹیکس ہدف حاصل ہونے میں مشکلات پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک سے 2 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے مزید برآں آئی ایم ایف کی شرائط پر اگلے مالی سال کے بجٹ میں 2 ہزار روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے، آئندہ بجٹ کےلئے جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے قوی امکانات کےساتھ حکومت کو جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی پر تاریخی اضافی محصولات کے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیںعلاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے کی ترجمان جولی کوزیک نے کہاہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے،پاکستان کےساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی، یہ گفتگو اب بھی ورچوئلی جاری ہے،آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق حال ہی میں آئی ایم ایف سٹاف 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان میں تھا،جولی کوزیک نے کہاہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔