باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے کوئی بات نہیں کرتا: چیف جسٹس، نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیلوں پر کارروائی مکمل ہوگئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے بظاہر عمران خان کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی، باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے کوئی بات نہیں کرتا،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے مقدمے کی سماعت کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ تھے،سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کر دیا گیا، نیب ترامیم کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا دبئی لیکس میں بھی نام آچکے، پیسے ملک سے باہر جارہے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آپ کی باتیں مجھے بھی خوفزدہ کررہی ہیں، حالات اتنے خطرناک ہیں تو ساتھی سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں، جب آگ لگی ہو تو نہیں دیکھتے کہ پاک ہے یا ناپاک ہے، پہلے آپ آگ تو بجھائیں،عمران خان نے کہا بھارت میں اروند کیجریوال کو آزاد کرکے سزا معطل کرکے انتخابات لڑنے دیا گیا، مجھے 5 دنوں میں ہی سزائیں دے کر انتخابات سے باہر کردیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تو سیاسی نظام کس نے بنانا تھا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہابدقسمتی سے آپ جیل میں ہیں، آپ سے لوگوں کی امیدیں ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا میں دل سے بات کروں تو ہم سب آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاءلگا ہوا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کچھ بھی ہوگیا تو ہمیں شکوہ آپ سے ہوگا، ہم آپ کی طرف دیکھ رہے، آپ ہماری طرف دیکھ رہے، بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا حوالہ دینا چاہا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے روک دیا، چیف جسٹس نے کہاسائفر کیس میں شاید اپیل ہمارے سامنے آئے،عمران خان نے کہا میں زیرالتوا کیس کی بات نہیں کررہا، چیف جسٹس نے کہا ہمارا یہی خدشہ تھا زیرالتوا کیس پر بات نہ کردیں، جسٹس حسن اظہر نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا آپ نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کیوں نیب بل کی مخالف نہیں کی؟ ،یہی وجہ بتانا چاہتا ہوں کہ حالات ایسے بن گئے تھے،بانی پی ٹی آئی نے کہا شرح نمو چھ اعشاریہ دو پر تھی، میری حکومت سازش کے تحت گرا دی گئی، پارلیمنٹ جا کر اسی سازشی حکومت کو جواب نہیں دے سکتاتھا، نیب کا چیئرمین سپریم کورٹ کو تعینات کرنا چاہئے، حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہیں ہوتا تو تعیناتی تھرڈ امپائر کرتا ہے جس کے بعد نیب تھرڈ امپائر کے ماتحت ہی رہتا ہے اور نیب ہمارے دور میں بھی ہمارے ماتحت نہیں تھا،بانی پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے ہوئے کہا مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آئی آپ نے لکھا میں نے گزشتہ سماعت پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی، مجھے سمجھ نہیں آئی کون سی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی؟، مجھے تکلیف ہوئی، کہا گیا میں غیر ذمہ دار کیریکٹر ہوں جس کے باعث کیس براہ راست نشر نہیں کیا جائے گا،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے جیل میں جا کر تو مزید میچورٹی آئی ہے جس پر عمران خان نے کہا 27 سال قبل بھی نظام کا یہی حال تھا جس کے باعث سیاست میں آیا، غریب ممالک کے7 ہزار ارب ڈالر باہر پڑے ہوئے ہیں اس کو روکنا ہوگا، میں اس وقت نیب کو بھگت رہا ہوں،عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کیا نیب ایسے ہی برقرار رہے گا؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا نیب کو بہتر ہونا چاہئے، کرپشن کیخلاف ایک سپیشل ادارے کی ضرورت ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ یاد کرایا جس پر انہوں نے کہا میں جیل میں ہوں، نیب ترامیم بحالی سے میری آسانی تو ہو جائے گی لیکن ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا، دبئی لیکس میں بھی نام آ چکے، پیسے ملک سے باہر جا رہے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم سیاسی بات نہیں کرنا چاہ رہے تھے مگر آپ کو روک نہیں رہے، ڈائیلاگ سے کئی چیزوں کا حل نکلتا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے فاروق نائیک صاحب آپ کی بھی ذمہ داری ہے، ہم بنیادی حقوق کے محافظ ہیں مگر آپ سیاستدان بھی احساس کریں جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہم نے ہمیشہ اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس ریکوڈک ریکوری کا کریڈٹ لینے پر نیب پر برہم ہوئے ریمارکس دیئے نیب کے یہ والے پراسیکیوٹر آئندہ اس عدالت میں نہ آئیں، آپ سپریم کورٹ کو مذاق نہ سمجھیں جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے آپ کو ایسی رپورٹ لکھتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی،دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ان کی وکلا سے ملاقات نہیں ہوئی، ہم نے انکی وکلا سے ملاقات اور جیل سہولیات کی تفصیل جمع کروا دی ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے اگر سابق وزیر اعظم شکایت کر رہے ہیں تو مجموعی طور پر دیکھ لیں جیل کیسے چل رہی ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے عمران خان نے کہا جیل کو کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے یہ سنجیدہ معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا چیک کرا لیں مجھے کیسے رکھا ہوا ہے نواز شریف کو کیسے رکھا گیا تھا جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹ میں دوبارہ عوام کےلئے بیٹھ کر ایک اچھا سا قانون بنا دیں،دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،بعدازاں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سماعت کا حکم نامہ لکھوایا جس میں کہا گیا نیب کا 10 ارب ڈالر ریکوری کا کریڈٹ لینا سرپرائزنگ تھا، اداروں کی جانب سے ایسی غلط دستاویزات جمع نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل خود ریکوری اور بجٹ کی اصل رپورٹ پیش کریں، نیب کا گزشتہ10سال کا سالانہ بجٹ بھی دیکھنا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا عمران خان صاحب آپ مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا شکریہ اور کچھ نہیں کہنا،عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریری دلائل کےلیے ایک ہفتے کی مہلت بھی دی گئی۔