کراچی:(بیورورپورٹ)انسانی سمگلنگ کاالزام،ایف آئی اے نے امریکی حکومت کی شکایت پرصارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا،صارم برنی کو کراچی واپس پہنچے پرامریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق معاملے کی چھان بین کی گئی تو سامنے آیا لوگوں کی ملی بھگت سے کچھ افراد اپنے بچوں کو امریکہ بھیجنا چاہتے تھے، صارم برنی ٹرسٹ نے لاوارث ظاہر کروا کے سیٹل کرا دیا۔
حکام کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے 25 سے 26 بچوں کی شکایت کی گئی ،16 سے 17 بچوں کے انسانی سمگلنگ کے ذریعے امریکہ منتقلی کے شواہد مل گئے،دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام کی جانب سے صارم برنی کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔
انسانی سمگلنگ کاالزام،امریکی حکومت کی شکایت پرصارم برنی گرفتار
















