لاہور (علی جنید) پنجاب بھر میں 9 پرمٹ ہولڈرز ہوٹلوں میں شراب کی فروخت میں کمیشن وصولی کرنے والے محکمہ ایکسائز کا بڑا نام سامنے آگیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق شراب کی سیل پر 3 فیصد کمیشن وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل اور ایکسائز ٹیکسیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی جو کہ سالہاسال ریجن ڈی کے ڈائریکٹر رہے ہیں، ریجن ڈی کچھ عرصہ قبل ہی منظور ہوا ہے جبکہ اس سے قبل بناءمنظوری کے ہی ریجن ڈی کو چلایا جا رہا تھا جبکہ اس دوران اس کا فنڈز کہاں سے لیا جاتا تھا یا پھر دوسرے ریجنز کے فنڈز سے کٹوتی کر کے ریجن ڈی کا پیٹ بھرا جاتا تھا۔ رضوان شیروانی ریجن ڈی میں شامل شراب فروخت کرنے والے 5 ہوٹلوں سے اپنے حصے کی ہفتہ وار کمیشن 3 فیصد کے حساب سے بروز جمعہ وصول کرتے تھے کیونکہ جمعہ کے روز سرکاری طور پر شراب کی سیل پر پابندی ہے۔ اس بارے میں رضوان اکرم شیروانی سے موقف کیلئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے نمائندہ مشرق کا نمبر بلاک کردیا۔ رضوان اکرم شیروانی بارے سویلین انٹیلی جنس ادارہ خفیہ معلومات اکٹھا کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب بھر کے 9 پرمٹ روم منیجرز کے اثاثہ جات بارے بھی شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں کہ مذکورہ منیجرز نے چند سالوں میں اربوں ملکی و غیرملکی کرنسی، جائیدادیں کہاں سے اور کن ذرائع سے بنائی ہیں۔
پرمٹ ہولڈرز ہوٹلوں میں شراب کی فروخت،کمیشن وصولی میں محکمہ ایکسائز سرفہرست
















