خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں: عطا تارڑ

لاہور(اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں،آدھی جماعت کہتی ہے ہم نے ٹوئٹ کی اور آدھی کہتی ہے نہیں کی ،پی ٹی آئی میں لڑائی چل رہی علیمہ کا گروپ آئےگا یا بشریٰ کا ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،دورے کے دوران چینی صدر ، وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہوں گی اور آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، پاک چین بزنس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، دورہ چین سے سی پیک منصوبے کے نئے فیز کا آغاز ہوگا جبکہ پاکستان کا تجارتی وفد چین میں بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو حتمی شکل دے گا، اس دوران مختلف ایم او یوز سائن بھی ہوں گے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا بجٹ سے متعلق مشاورت جاری ہے آج بھی میٹنگ ہورہی ہے، شہباز شریف نے حکومت میں آکر اخراجات میں کمی کی جبکہ مئی میں ہدف سے 15 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا،29 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، توقع کے برعکس مہنگائی 11 فیصد پر آگئی ہے اس پر خوشی منانی چاہیے، نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں۔