توہین مذہب یا رسالت پر قانون ہاتھ میں لینا شریعت کیخلاف اور غیرقانونی ہے :طاہر اشرفی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ توہین مذہب یا توہین رسالت کے معاملے پر قانون ہاتھ میں لینا غیرشرعی اور غیرقانونی ہے۔ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل سرگودھا میں نذیر مسیح کی وفات پر اظہار افسوس کرتی ہے۔حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ توہین مذہب و رسالت کے معاملے کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، گروہ یا فرد کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا واقعہ کے مجرموں کیخلاف سپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے، پاکستان میں رہنے والے غیرمسلموں کا تحفظ ریاست اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا مسیحی چل بسا۔