وزیراعظم کی 4جون کو چین روانگی،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کی 4جون کو چین روانگی،بڑا تجارتی وفد بھی ساتھ جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چینی شہر شین زن پہنچیں گے۔

دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، شین زن کو اقتصادی پاور ہاو¿س کی حیثیت حاصل ہے، 2023 میں شین زن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی،وزیراعظم کے دورہ سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

شہبازشریف چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔