تاخیر برداشت نہیں،مقررہ مدت میں پاسپورٹ نہ بننے پر ایکشن ہوگا،محسن نقوی

لندن: (مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسروں کےخلاف ایکشن لوں گا۔

محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ ، نادرا سنٹرز کا دورہ کیا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیا،محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہانارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہاپالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔