لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین کیسز کی منظوری کیخلاف درخواست پررجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کردئیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست پر دائراعتراضات ختم کرنے کےلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے حکم دیا اعتراضات دور ہونے پر درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کردیا جائے۔
سنگین کیسز کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد
















