پنجاب ،بلدیاتی اداروں کی مدت 4 سال کرنے کی تجویز، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی ہوگی

لاہور (خبرنگار) پنجاب میں نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 میں بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال ،اربن اوررولر کو مکمل تقسیم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ،ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔مسودے کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی ، دیہاتوں میں20ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی، لاہور میں 25 سے 30 ہزار آبادی پر یونین کونسل بنانے تجویز ہے ،مسودے میں لاہور میں یونین کونسلوں کی تعداد 400کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ لاہور میں ٹاﺅنز کی تعداد9سے بڑھا کر13کرنے کی تجویز ہے ۔ مسودے کے مطابق 7لاکھ سے اوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے م15ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاﺅن کمیٹی ،50ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی اور2لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق جتنا چھوٹا لوکل گورنمنٹ کا حجم ہوگا اتنے زیادہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوں گے،نیا قانون ہر لحاظ سے جامع اور سابق ایکٹ سے مختلف ہوگا، کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔