اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے دہشتگردی میں سرحد پار سے عناصر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،عفریت کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا،پاکستان دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انسداد شدت پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپاکستان نے انتہا پسندی کے باعث سب سے نقصانات اٹھائے، فوج نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ،نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل کیا گیا،دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دہشتگردی کےخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا پاکستان کی تمام متعلقہ ریاستی اداروں نے انتہا پسندی کے خاتمے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ، بحیثیت قوم انتہا پسندی کے بیانیہ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،قومی شناخت کو فروغ دینا ہوگا۔
دہشتگردی میں سرحد پار عناصر ملوث ،عفریت کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا،خواجہ آصف


















