انتہاپسند ہندوﺅں کی تنقید، روہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ مہنگی پڑ گئی

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی جانب سے بھی فلسطینیوں کے حق میں وائرل پوسٹ ”آل آئیز آن رفح“ شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کے ہر خاص و عام افراد نے رفح کے حق میں اپنے اکاونٹس پر شیئر کیا ہے وہیں بھارتی متعدد فنکاراوں نے بھی اس پوسٹ کو شیئر کر کے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی جانب سے بھی دنیا بھر کے انسٹاگرام اکاونٹس پر شیئر کی جانے والی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کی سٹوری پر شیئر کی گئی جسے سخت تنقید کے بعد انہیں حذف کرنا پڑا۔ روہت شرما کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ ان پر انتہا، تشدد اور تعصب پسند بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔