ساہیوال:(بےورورپورٹ)یوم تکبیر کی مرکزی تقریب چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال چودھری اکرام کے زیر صدارت گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میں ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خادم حسین موہل، ایجوکیشن آفیسرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے سی ای او ایجوکیشن چودھری اکرام نے یوم تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔
گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب
















