ڈبل روٹی،رس،بن سمیت تمام بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور: (کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت کاعوام کو ایک اور ریلیف،ڈبل روٹی ، رس ، بن سمیت تمام بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کااعلان کردیا گیا۔

آٹا، روٹی اور نان کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر خوراک بلال یاسین بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے متحرک رہے۔

بیکری ایسوسی ایشن و مختلف برینڈز کے نمائندگان سے ملاقاتوں ،مذاکرات کے بعد بڑی ڈبل روٹی 30،چھوٹی 10اورہر قسم کے بن 5روپے سستے کردئیے گئے،رس ودیگر بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کردی گئی۔

وزیر خوراک نے کہا بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا ،معیار قائم رکھنا اور دستیابی یقینی بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی،ضلعی انتظامیہ، انڈسٹریز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔